کراچی(شہرنامہ نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 74 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز سے ہی سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا جو کاروباری روز کے اختتام برقرار رہا جس کے باعث 1692 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 73 ہزار 636 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس ایک لاکھ 75 ہزار 328 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1692 پوائنٹس گر گیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







