پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 69 ہزار 969 پر بند

کراچی(شہرنامہ نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز میں ہنڈرڈ انڈیکس 441 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد پرپہنچ گیا ہے۔ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 368 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 69 ہزار 969 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہنڈرڈ انڈیکس 825 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 69 ہزار 600 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں