امریکا، ایران اور عمان آبنائے ہرمز معاہدے کے قریب،آج اعلان متوقع

واشنگٹن(شہرنامہ نیوز)امریکا،ایران اورعمان آبنائےہرمزسےمتعلق عبوری معاہدے کےقریب پہنچ گئے،ایرانی قیادت نے مجوزہ معاہدے کی منظوری دے دی،آبنائے ہرمز سے متعلق عبوری معاہدے کا باضابطہ اعلان آج متوقع ہے۔ امریکی میڈیارپورٹس کےمطابق مجوزہ معاہدےمیں 60 روزہ عبوری انتظام کے تحت بحری آمدورفت کی بحالی، ٹول فیس کی معافی اوربحری بارودی سرنگوں کے خاتمے کا منصوبہ شامل ہے،قطر،پاکستان اور سعودی عرب نےمعاہدے کے لیے ثالثی کی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا۔ عرب میڈیا رپورٹس کےمطابق قطر اورعمان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان رابطے بھی ہیں، دونوں ملک مذاکرات میں اہم پیشرفت کےقریب ہیں۔ پہلےدن امن کا علم اٹھائے ہوئے پاکستان بھی مزید متحرک ہوگیا،وزیراعظم شہبازشریف نےکل سعودی عرب کااہم دورہ متوقع ہے،جہاں انکی اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں، شہباز شریف کےدورہ سعودی عرب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،ذرائع کےمطابق وزیراعظم کی سعودی قیادت سے اہم امور پر مشاورت ہو گی، پاکستان اورسعودی عرب کےتعلقات پر بھی اہم پیشرفت کا امکان ہے۔ دوسری جانب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ ایران کےساتھ مذاکرات انتہائی مثبت اندازمیں جاری ہیں،اگرایران معاہدے سےپیچھےہٹاتوامریکا سخت کارروائی کرےگا،ایران جانتا ہےکہ نتائج کیا ہوں گے۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نےدعویٰ کیا ہےکہ آبنائے ہرمز کو کھولنے کے حوالے سے ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے، جلد معاہدہ طے پاجائے گا۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں