ٹرمپ کا ایران کے خلاف مزید سخت معاشی پابندیوں کا اعلان

واشنگٹن (شہرنامہ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید سخت معاشی پابندیوں کا اعلان کردیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی ملک کیخلاف اب تک کی جانے والی سب سے زیادہ تباہ کن معاشی کارروائی کا اعلان کررہا ہوں ، ایران کے ساتھ مذاکرات وقت کا ضیاع ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے پاس اب بھی کچھ جنگی صلاحیت باقی ہے، ایران کے پاس جو بچاہے وہ ایک خالی خول کے سوا کچھ نہیں، آبنائے ہرمز سے تیل کی بہت بڑی مقدار گزر رہی ہے، آبنائے ہرمز مستقبل میں اتنی اہم نہیں رہے گی جتنی ماضی میں تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ایران کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو رہے، ایران کے ساتھ مذاکرات وقت کا ضیاع ہے، ایران کی بحری ناکہ بندی مؤثر ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں