لاہور (شہرنامہ نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کے بیان کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی، ملک انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان کو عظیم کامیابی ملی، ہماری بہادر مسلح افواج نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، مریم نواز نے کہا امن و امان قائم کرنا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے سوال کیا کہ مریم نواز کے بیان سے پختونوں کی توہین کیسے ہوگئی؟ پختونوں کی توہین تب ہوتی ہے جب انہیں تعلیم نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ کیا پختونوں کی توہین تب نہیں ہوتی جب صحت سہولیات نہیں ملتیں؟ کیا پختونوں کی توہین تب نہیں ہوتی جب صوبہ تباہ حالی کا شکار ہو؟عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سرکاری وسائل استعمال کرتے ہوئے سہیل آفریدی دندناتے پھر رہے ہیں، خیبرپختونخوا کے وسائل انتشاری سیاست کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہے، خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردی کے خلاف اقدامات نہیں کر رہی۔صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خیبرپختونخوا میں بھی امن کی خواہاں ہیں، سہیل آفریدی کس حیثیت سے معافی کا مطالبہ کر رہے ہیں؟عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی بطور وزیراعلیٰ کتنا عرصہ اپنے صوبے میں رہے؟
مریم نواز کے بیان کو غلط رنگ دیا گیا، ملک انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا: عظمیٰ بخاری
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







