پاکستان اور سعودی عرب کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹ پر ویزا شرط ختم کرنے کا معاہدہ

نیویارک(شہرنامہ نیوز)پاکستان اور سعودی عرب نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد کیلئے ویزا کی شرط ختم کر دی۔نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے نیویارک میں ملاقات ہوئی جس میں سفارتی و سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد کیلئے ویزا کی شرائط ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اسحاق ڈار نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر آج اپنے بھائی، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی اور سرکاری، خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا کی شرط ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کرکے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ اہم قدم پاک سعودیہ اعلیٰ سطح کے رابطوں، ادارہ جاتی تبادلوں میں مزید سہولت دے گا۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں برادر ملکوں کی اسٹریٹیجک شراکت داری مزید بڑھے گی۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں