گندم کے ذخائر ختم ہونے کا خدشہ، اقتصادی رابطہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد(شہرنامہ نیوز) پاکستان ایگری کلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کوآپریشن ( پاسکو) کے پاس گندم کے اسٹریٹیجک ذخائر تقریباً ختم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی اجازت کے باوجود وفاقی اور صوبائی حکومتیں گندم کے حصول میں ناکام رہیں جس کے باعث پاسکو کے پاس گندم کے اسٹریٹیجک ذخائر تقریباً مکمل طور پر ختم ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق اب اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی ہے اور درآمد سے پہلے ضروری شرائط پوری کرنےکےلیے اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔حکام کے مطابق شرائط میں پری شپمنٹ انسپیکشن، صوبوں کی جانب سے اپنی ضروریات کے لیے درکار رقم فراہم کرنا شامل ہیں۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں