ججز انتہائی مشکل حالات میں اہم ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

اسلام آباد(شہرنامہ نیوز) چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ججز انتہائی مشکل حالات میں اہم ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں ۔لمی یومِ عدالتی فلاح و بہبود پر پیغام میں چیف جسٹس نے کہا کہ عالمی یومِ عدالتی فلاح و بہبود ہمیں یاد دلاتا ہے کہ مضبوط نظامِ انصاف کی بنیاد صرف قوانین اور ادارے نہیں بلکہ ججز کی فلاح و بہبود بھی ہے، عدالتی فلاح و بہبود انفرادی مسئلہ نہیں بلکہ عدالتی آزادی، ادارہ جاتی دیانت داری اور قانون کی حکمرانی پر عوامی اعتماد کی بنیاد ہے۔ Textiles& Nonwovensچیف جسٹس نے کہا کہ آزاد، غیر جانبدار اور معیاری انصاف کی فراہمی کے لیے ججز کو مضبوط ادارہ جاتی معاونت درکار ہے، پیشہ ورانہ ترقی، جدید عدالتی ماحول اور مؤثر انتظامی نظام عدالتی کارکردگی کے لیے ناگزیر ہیں، پاکستان کی عدلیہ اپنے اصلاحاتی ایجنڈے میں عدالتی فلاح و بہبود کو بنیادی اہمیت دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل تبدیلی، بہتر عدالتی انفراسٹرکچر، ادارہ جاتی معاونت اور عدالتی تعلیم اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہیں، ججز کو مضبوط بنانا درحقیقت نظامِ انصاف کو مضبوط بنانا ہے۔پنے پیغام میں چیف جسٹس نے ملک بھر کے ججز کی دیانت داری، عزم اور پیشہ ورانہ خدمات کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں