راولپنڈی:طالبہ کی پھندا لگی لاش برآمد،تحقیقات شروع

راولپنڈی(شہرنامہ نیوز) تھانہ نصیر آباد کے علاقے اعوان ٹاؤن میں گھر سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی طالبہ کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی کے بھائی نے اطلاع دی کہ اس کی بہن کمرے میں سوئی ہوئی تھی، صبح دیکھا تو وہ دوپٹے کے ذریعے پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔ اہل خانہ کے مطابق لڑکی نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے۔پولیس نے فرانزک شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خودکشی ہے یا کوئی اور معاملہ، حتمی صورتحال فرانزک رپورٹ آنے کے بعد واضح ہوگی۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں