پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے سری لنکا کے اسکواڈ کا اعلان

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سری لنکا نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔سری لنکن اسکواڈ کی قیادت کوشال مینڈس کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کامل مشارا، سنتھ جے وردھنے، لاہیرو اُدارا، سہان اراچیگے، کمندو مینڈس، دسُن شناکا، چمندو وکرما سنگھے، دونیتھ ویلالاگے، مہیش تھیکشانا شامل ہیں۔وجے اکانتھ ویاساکانتھ، دُشمانتا چمیرا، بینورا فرنانڈو، نوان توشارا اور ایشان ملنگا بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں 9 سے 13 اکتوبر تک راولپنڈی میں 3 ٹی 20 میچز کھیلیں گی جبکہ 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں 3 ملکی ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔ تین ملکی ون ڈے سیریز میں میزبان پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں