لندن(شہرنامہ سپورٹس نیوز)انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کے کپتان اور بائرن میونخ کے اسٹار اسٹرائیکر ہیری کین ٹخنے کی انجری کے باعث آئندہ کئی ماہ تک میدان سے باہر رہیں گے۔بائرن میونخ اور کولون کے درمیان جمعے کو کھیلے گئے بنڈس لیگا کے مقابلے میں ہیری کین کے بائیں ٹخنے کے لیگامنٹس متاثر ہوئے۔ وہ میچ کے 20ویں منٹ میں حریف کھلاڑی جوئل شمائیڈ کے ساتھ ٹکراؤ کے بعد زخمی ہوگئے اور کچھ دیر کھیل جاری رکھنے کی کوشش کے بعد میدان سے باہر چلے گئے۔بائرن میونخ نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ انگلش کپتان کے بائیں ٹخنے کا سنڈسموٹک لیگامنٹ پھٹ گیا ہے جس کے باعث وہ کئی ماہ تک دستیاب نہیں ہوں گے۔ہیری کین کی انجری انگلینڈ کے لیے بھی بڑا دھچکا ہے کیونکہ قومی ٹیم کو مارچ میں نیشنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں ناروے کا سامنا کرنا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچز 27 اور 30 مارچ کو شیڈول ہیں۔واضح رہے کہ کین رواں سیزن میں شاندار فارم میں ہیں۔ انہوں نے بنڈس لیگا کے 10 میچز میں 4 گول اور 8 اسسٹس جبکہ چیمپئنز لیگ میں 4 میچز کے دوران 4 گول اسکور کیے ہیں۔
بائرن میونخ کو بڑا دھچکا، ہیری کین ٹخنے کی انجری کے باعث میدان سے باہر
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







