ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ اور آیت اللہ علی خامنہ ای کی سرکاری ویب سائٹ نے شہید ایرانی سپریم لیڈر کی رہائش گاہ کی ویڈیو جاری کردی۔ ویڈیو میں امریکی و اسرائیلی حملے کا نشانہ والے کمپاؤنڈ کے ایک حصے کو دکھایا گیا ہے۔ ایران کے شہید سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کی رہائش گاہ پر حملہ حالیہ امریکا۔اسرائیل جنگ کے پہلے ہی روز کیا گیا تھا جس میں آیت اللہ خامنہ ای اور ان کے خاندان کے متعدد افراد شہید ہوگئے تھے ۔خیال رہے کہ ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کی تدفین آج مشہد میں روضہ امام رضا کے احاطے میں کی جائے گی۔
جسد خاکی کو کربلا میں حضرت عباسؓ اور امام حسینؓ کے روضوں پر بھی لے جایا گیا، کربلا سے پہلے آیت اللہ خامنہ ای کی میت نجف لائی گئی تھی جہاں حضرت علیؓ کے روضے میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔اس سے قبل پیر کو تہران اور منگل کو قم میں لاکھوں افراد نے شہید سید علی خامنہ ای اور ان کے اہلِ خانہ کی نماز جنازہ ادا کی تھی۔
ایران نے امریکی اسرائیلی حملے میں شہید علی خامنہ کی تباہ شدہ رہائش گاہ کی ویڈیو جاری کردی






