حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان

اسلام آباد(شہرنامہ نیوز) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔حکومت کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 5 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 370 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔حکومت نے ڈیزل کی قیمت 5 روپے 37 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 398روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 11 ستمبر کے لیے ہیں۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں