شکست کے باوجود حوصلے بلند، برینڈن میکلم نے ٹیم سے بڑی امیدیں وابستہ کرلیں

لاہور(شہرنامہ نیوز)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ برینڈن میکلم نے پاکستان میں ون ڈے سہ فریقی سیریز میں ناکامی کے باوجود مستقبل کے لیے مثبت امیدیں ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم اس دورے سے بہت کچھ سیکھے گی۔برینڈن میکلم کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کا مقصد آئندہ سال ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں مضبوط ٹیم کے طور پر حصہ لینا ہے، جس کے لیے کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی میں بہتری لانا ہوگی۔میکلم نے کہا کہ ٹیم جائزہ لے گی کہ سیریز میں کیا اچھا کیا اور کن شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے، ہمیں مسلسل بہتر ہونے کی کوشش کرنی ہے اور یقین ہے کہ ان تجربات سے بہت کچھ سیکھیں گے۔انگلینڈ کے ہیڈ کوچ نے کپتان ہیری بروک کی قیادت اور حکمت عملی کو بھی سراہا اور کہا کہ انہوں نے مشکل حالات میں ٹیم کو سنبھالنے کے لیے بہترین فیصلے کیے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں