ایک روپیہ خرچ کیے بغیر گوگل اسٹوریج کو خالی کرنے میں مددگار آسان ٹِرکس

کراچی(شہرنامہ نیوز)گوگل اکاؤنٹس کا استعمال تو اب لگ بھگ ہر انٹرنیٹ صارف کرتا ہے اور اس کی اسٹوریج محدود ہوتی ہے۔جب اسٹوریج ختم ہونے لگتی ہے تو گوگل کی جانب سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ ماہانہ فیس پر مبنی اپ گریڈ کی جائے تاکہ مزید اسٹوریج مل سکے۔مگر اچھی بات یہ ہے کہ آپ ایک روپیہ خرچ کیے بغیر بھی گوگل، جی میل، گوگل فوٹو اور دیگر سروسز کے لیے اسٹوریج اسپیس کو کلیئر کرسکتے ہیں۔اس کے لیے پہلے تو یہ جاننے کی ضرورت ہوتی ہے کہ زیادہ اسٹوریج کہاں استعمال ہو رہی ہے۔اس مقصد کے لیے پہلے گوگل ون کے اسٹوریج پیج پر جائیں، جہاں آپ دیکھ سکتے ہیں جی میل، گوگل ڈرائیو اور فوٹوز نے کتنی اسٹوریج پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ایک بار جب علم ہو جائے کہ کس سروس نے سب سے زیادہ اسٹوریج گھیری ہوئی ہے، پھر آپ کو صفائی پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔جی میل میں کونسی ای میلز زیادہ اسٹوریج گھیری ہوئی ہے؟بڑی اٹیچمنٹس جی میل میں سب سے زیادہ اسٹوریج پر قبضہ کرتی ہیں اور ان کے بارے میں جاننا بہت آسانی سے ممکن ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں