سعودی عرب پر حوثی حملہ، وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں شہری اور توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حوثی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہےوزیراعظم شہبازشریف نےکہاکہ پاکستان خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز،ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان اوربرادر سعودی عوام کےساتھ بھی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ وزیراعظم کاکہنا تھا کہ ایسےبزدلانہ حملےمعصوم انسانی جانوں اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں،سعودی عرب پر حملے خطے کے امن و سلامتی کو مزید خطرے سے دوچار کرتے ہیں۔شہباز شریف نےکہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں