اسکو(شہرنامہ نیوز) روس میں پانچویں نسل کی موبائل کمیونیکیشن سروس 5 جی کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا، ابتدائی مرحلے میں ماسکو اور سینٹ پیٹرزبرگ سمیت 16 شہروں کے تقریباً ایک کروڑ شہریوں کو تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔روس کی وزارت ڈیجیٹل ترقی، مواصلات اور ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں 5 جی سروس کا آغاز صدر ولادیمیر پوتن کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔وزارت نے بتایا کہ 5 جی ٹیکنالوجی صرف موبائل انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے کا ذریعہ نہیں بلکہ معیشت کی ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے تیار کیا گیا ایک جامع نظام ہے۔نئی ٹیکنالوجی کو خودکار گاڑیوں اور روبوٹک نظام کو کنٹرول کرنے، ٹیلی میڈیسن کو فروغ دینے، صنعتی شعبے کو ڈیجیٹل بنانے اور دیگر جدید منصوبوں کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔ابتدائی مرحلے میں 5 جی سروس ان فریکوئنسیز پر شروع کی گئی ہے جو اس سے قبل موبائل آپریٹرز کو ایل ٹی ای معیار کے لیے فراہم کی گئی تھیں۔ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کو پانچویں نسل کی موبائل سروس کے لیے 4.63 سے 4.99 گیگا ہرٹز کا فریکوئنسی بینڈ بھی فراہم کیا گیا ہے۔وزارت ڈیجیٹل ترقی کے مطابق یہ فریکوئنسی بینڈ تمام متعلقہ کمپنیوں کو مساوی حصوں میں بلامعاوضہ دیا گیا ہے، اس فیصلے سے ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں مسابقت کی بلند سطح برقرار رکھنے اور صارفین کو مناسب نرخوں پر 5 جی سروس فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔۔
روس میں 5 جی سروس کا باضابطہ آغاز، ایک کروڑ شہریوں کو سہولت دستیاب
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







