اسلام آباد(شہرنامہ نیوز)ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے دنیا بھر میں صارفین کے لیے آئی او ایس 27 کی نئی اپ ڈیٹ جاری کردی، جس میں نئے فیچرز کے ساتھ کارکردگی اور مصنوعی ذہانت سے متعلق اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔نئے آپریٹنگ سسٹم میں لیکوئیڈ گلاس ڈیزائن کومزید بہتر بنایا گیا ہے،ایپس کے لوڈ ہونے کی رفتار میں 30 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے،آئی او ایس 27 میں اسپاٹ لائٹ،فوٹوز اورمیل سمیت مختلف ایپس میں سرچ کا تجربہ بھی نئے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ایپل نےنئی سِری اے آئی بھی متعارف کرائی ہے،تاہم یہ فی الحال بیٹا مرحلے میں ہے اور ابتدائی طور پر صرف انگریزی زبان میں دستیاب ہوگی۔ یورپی یونین میں سِری اے آئی کی سہولت فی الحال فراہم نہیں کی جائے گی۔ایپل کےمطابق فرانسیسی، جاپانی، کوریائی، پرتگالی اور ہسپانوی زبانوں کی سپورٹ اکتوبر میں شامل کی جائے گی۔آئی او ایس 27 کے ساتھ ایپل نے مطابقت رکھنے والے آلات کے لیے آئی پیڈ او ایس 27، میک او ایس 27، واچ او ایس 27 اور ویژن او ایس 27 کی اپ ڈیٹس بھی جاری کردی ہیں۔
ایپل نے دنیا بھر میں آئی او ایس 27 کی نئی اپ ڈیٹ جاری کردی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







