ایکس کا نیا X Number فیچر متعارف، فون نمبر کے بغیر رابطے کی سہولت

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) ایکس (ٹوئٹر) میں ایکا نیا فیچر متعارف کرایا گیا جس سے صارفین اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی میسجنگ سروس میں فون نمبر شیئر کیے بغیر ایک دوسرے رابطہ کرسکیں گے یا فالو کرسکیں گے۔ایکس نمبر نامی یہ فیچر ایکس چیٹ صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔اس فیچر کے تحت ایکس چیٹ کے صارفین کو ایک پرائیویٹ کوڈ دیا جائے گا جو وہ ایسے افراد سے شیئر کرسکیں گے جن کو وہ فالو نہیں کرتے تاکہ میسج یا کال کی جاسکے۔کمپنی کے مطابق جب کسی صارف کی جانب ایکس نمبر کو انٹر کیا جائے گا تو وہ دوسرے صارف کو بغیر فالو کیے بغیر ہی میسج کرسکے گا۔یہ گفتگو میسج ریکوئسٹ کی بجائے سیدھی ان باکس میں جائے گی جبکہ سینڈر کالز بھی کرسکے گا، مگر اس کا انحصار دوسرے فرد کی کال سیٹنگز پر ہوگا۔کمپنی نے بتایا کہ ایکس نمبر درحقیقت فون نمبر نہیں اور یہ فیچر آپشنل ہے۔یعنی صارف اپنی مرضی سے اسے ٹرن آن یا آف کرسکتا ہے جبکہ ریفریش بھی کیا جاسکتا ہے۔ریفریش کرنے پر نیا کوڈ بنے گا جس سے پرانے کوڈ رکھنے والے افراد رابطہ نہیں کرسکیں گے۔اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے ایکس میں چیٹ اوپن کرکے چیٹ پن کو انٹر کریں اور ان باکس ڈراپ ڈاؤ مینیو میں نمبر آپشن پر کلک کریں۔خیال رہے کہ ایکس کی جانب سے ایکس چیٹ ایپ کو اپریل میں متعارف کرایا گیا تھا جس کا مقصد واٹس ایپ کو ٹکر دینا ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں