کار میں موبائل چارجنگ کی رفتار کم کیوں ہوتی ہے؟ اہم وجہ جان لیں

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) سفر کے دوران اگر اسمارٹ فون کی بیٹری ختم ہونے کے قریب پہنچ جائے تو گاڑی میں موجود یو ایس بی پورٹ سے ڈیوائس کو چارج کیا جاسکتا ہے۔مگر کیا آپ نے کبھی سوچا کہ گاڑی کی یو ایس بی پورٹ سے فون کی چارجنگ بہت زیادہ سست کیوں ہوتی ہے۔درحقیقت اگر گاڑی میں فون سست روی سے چارج ہو رہا ہو تو آپ کے پاس زیادہ آپشن نہیں ہوتے۔چارجنگ اسپیڈ کا تعین والٹیج، ایمپئرز اور واٹس کی ضرورت ہوتی ہے جو چارجر فراہم کرتا ہے۔موجود عہد کے فون چارجرز عمومی طور پر 5 سے 9 والٹیج کرنٹ فراہم کرتے ہیں جبکہ گھر میں بجلی کے سوئچ سے 120 والٹیج کرنٹ ملتا ہے جو ڈیوائس کو تیزی سے چارج کرنے کے لیے کافی ہوتا ہے۔مگر اس کے مقابلے میں گاڑیوں میں اکثر یو ایس بی پورٹس میں محض ہاف ایمپیئر کرنٹ دستیاب ہوتا ہے۔یو ایس بی سی ٹیکنالوجی کے باعث گاڑیوں کی یو ایس بی پورٹس سے چارجنگ کی اسپیڈ کسی حد تک بہتر ہوئی ہے کیونکہ یہ ٹیکنالوجی یو ایس بی اے سے 20 گنا زیادہ تیز ہے۔مگر گاڑی کی یو ایس بی پورٹ محض ڈھائی واٹ کرنٹ فراہم کرتی ہے تو اس وجہ سے فون بہت سست روی سے چارج ہوتا ہے۔آسان الفاظ میں گاڑی کی یو ایس بی پورٹ سے بجلی کی محدود سپلائی دستیاب ہوتی ہے جس کے باعث فون سست روی سے چارج ہوتا ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں