لندن(شہرنامہ نیوز)آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کمپنی انتھروپک نے ستمبر میں کہا تھا کہ یہ ٹیکنالوجی انسانیت کی بقا کے لیے خطرہ یا تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔کمپنی کی جانب سے یہ انتباہ مجوزہ ابتدائی عوامی پیشکش یعنی IPO کے لیے تیار کردہ دستاویز میں کیا گیا تھا۔اب اس کمپنی نے اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے ایک اور انتباہ کیا ہے۔انتھروپک نے انتباہ کیا کہ اس کے کچھ اے آئی ماڈلز جلد ‘اپنی نقول’ تیار کرکے انٹرنیٹ سے منسلک ڈیوائسز جیسے اسمارٹ فریج یا ویکیوم کلنرز تک رسائی کے راستے تلاش کرسکتے ہیں۔ایک بار اگر ایسا ہوگیا تو یہ ماڈلز ان ڈیوائسز کے اندر ڈیٹا سینٹرز کے بغیر خود کو پاور فراہم کرسکیں گے، جس کے نتیجے میں اے آئی ماڈلز چلانے پر کنٹرول ختم ہوسکتا ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ نقول تیار کرنے والے ماڈل کو بند کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگا کیونکہ اسے شٹ ڈاؤن کرنے کا مرکزی پوائنٹ نہیں ہوگا۔انتھروپک نے اسے ‘اے آئی کیڑے’ قرار دیا، یعنی ایسا خودکار میل وئیر جو چند ماہ کے اندر سامنے آسکتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک بار جب اے آئی سسٹمز کنٹرول سے باہر ہو جائیں گے تو وہ اسمارٹ ڈیوائز کو ہیک کرنے کی قابلیت حاصل کرسکیں گے اور نیٹ ورکس کے ذریعے پھیل کر نگرانی سے بچ سکیں گے۔کمپنی کے مطابق بدترین منظرنامے میں متعدد اے آئی کیڑے اکٹھے ہوکر کمپیوٹر ہارڈ وئیر پر حملہ کر دیں گے۔ایلون مسک اور سام آلٹمین نے بھی اینتھروپک کے سربراہ کے اے آئی سے لاحق خطرات سے متعلق بیان کی حمایت کردیرپورٹ میں بتایا گیا کہ ہمیں اپنے سسٹمز کے لیے اس طرح کے عمل کو مشکل بنانے کی ضرورت ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ ایسی صورتحال کے لیے تیار بھی رہنا چاہیے۔
اے آئی کو روکنا مشکل ہوا تو کیا ہوگا؟ نئی رپورٹ میں خدشات
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






