شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس نائب وزیراعظم اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کرینگے

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان حکومت کی کونسل کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کے لیے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے روانہ ہو گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق ایس سی او کے سربراہان حکومت کی کونسل کا اجلاس 19 اور 20 اکتوبر 2026 کو منعقد ہو رہا ہے۔ نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار تاجکستان کے وزیرِاعظم قاہر رسول زادہ کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔ ایس سی او کے سربراہان حکومت کی کونسل کے اجلاس میں بیلاروس، چین، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم، ایران کے نائب صدر اور بھارت کے وزیرِ خارجہ اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے۔سی ایچ جی شنگھائی تعاون تنظیم کا دوسرا اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارہ ہےجو تنظیم کے اقتصادی، مالیاتی، تجارت، رابطہ کاری، کاروبار، سماجی و اقتصادی تعاون اور بجٹ سے متعلق امور میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں