مودی حکومت نےکاکروچ پارٹی کے آگے گھٹنے ٹیک دیے؛ طلبا احتجاج پر وزیر تعلیم مستعفی

نئی دہلی(شہرنامہ نیوز)بھارتی نوجوانوں کی پارٹی کاکروچ جنتا پارٹی کا پیپر لیک کے معاملے پر 36 روز سے جاری احتجاج رنگ لے آیا اور وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے سوشل میڈیا پر استعفے کا متن شیئر کیا جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ فوری طور پر قبول بھی کرلیا۔ یرے نوجوان ساتھیو، میں پچھلے 4 دہائیوں سے زیادہ عرصے سے طالب علم، استاد اور تعلیم کی اصلاح کے لیے وقف رہا ہوں، میرا ہمیشہ سے یہ یقین رہا ہے کہ ایک مضبوط، جامع اور دور اندیش تعلیمی نظام ہی مضبوط قوم کی بنیاد ہوتا ہے۔ میں ملک کے نوجوانوں کی خواہشات، جذبات اور ان کے جائز مطالبات کا گہرا احترام کرتا ہوں۔دھرمیندر پردھان کا کہنا ہے میرا یہ عزم تھا کہ ہم کسی بھی قابل طالب علم کے مستقبل کو امتحان مافیا کی وجہ سے تباہ نہیں ہونے دیں گے، کسی بھی طالب علم کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے مزید لکھا کہ 16 جولائی کو اعلان کیے گئے NEET-UG کے نتائج تسلی بخش رہے، جن میں غریب پس منظر سے آنے والے کئی قابل طلبہ کو بھی کامیابی ملی مگر اس دوران بھی کئی طلبہ کو گمراہ کرنے کے لیے ذمہ دار عہدوں پر بیٹھے افراد نے رکاوٹ ڈالنے کی کوش کی، جس سے دل انتہائی رنجیدہ ہوا. تعفی وزیر تعلیم نے مزید کہا میں ہمیشہ سے اپنے جمہوری نظام کی طاقت پر اٹل یقین رکھنے والا رہا ہوں اور نوجوانوں کی خواہشات، خوابوں اور توقعات کا گہرا احترام کرتا آیا ہوں، یہ صرف بھارت کا مستقبل ہی نہیں بلکہ ایک نئے اور ترقی یافتہ بھارت کے علمبردار، معمار اور مستقبل کے شہ کار بھی ہیں، پچھلے 10 دنوں کے واقعات کو دیکھ کر میرا دل دکھی ہے، یہ میرے لیے ذاتی وقار کا مسئلہ نہیں ہے،بھارت کی نوجوان طاقت ہی اس ملک کی اصل طاقت ہے۔. کا کہنا ہے کہ ملک کی نوجوان طاقت کو فریب کے چکر میں پھنسنے نہیں دیں گے، یہی میرا عزم ہے، جنتر منتر پر اور ملک میں جو صورتحال بنی ہے، اس صورتحال سے ملک دشمن قوتیں فائدہ نہ اٹھائیں، ملک کا اتحاد قائم رہے، بھارت کے ایک بھی طالب علم کا مستقبل قانونی پیچیدگیوں میں نہ الجھے، ہمارے بچے اپنا وقت پڑھائی میں لگائیں، کیریئر بنانے پر توجہ دیں، اسی بات پر غور کرتے ہوئے میں نے اپنا استعفی وزیراعظم کو بھیج دیا ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں