پشین میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 مبینہ دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(شہرنامہ نیوز) سی ٹی ڈی نے پشین میں آپریشن کے دوران 6 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پشین کے علاقے سرانان میں سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 6 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا ہے۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگرد فورسز اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں