انقرہ (شہرنامہ نیوز) ترکیہ کے مشرقی صوبے ملاتیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیہ کے مشرقی صوبے ملاتیا میں زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ترکیہ کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (AFAD) کے مطابق ملاتیا میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 20 منٹ پر آیا۔ زلزلے کا مرکز صوبہ ملاتیا کے ضلع بطلغازی میں تھا، جبکہ اس کی گہرائی 15.59 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ابتدائی اطلاعات میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلے کے جھٹکے ملاتیا کے علاوہ الازیغ، آدی یامان، تونج ایلی اور شانلی عرفہ سمیت متعدد قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ حکام کے مطابق متعلقہ ادارے صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں اور مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی اطلاعات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ترکیہ کے ملاتیا میں 5 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






