میکسیکو میں آتش بازی کا سامان پھٹنے سے 10 افراد ہلاک، 60 زخمی

میکسیکو(شہرنامہ نیوز) میکسیکو میں دیہی میلے کے دوران آتش بازی کا سامان پھٹنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبر ایجنسی کےمطابق آتش بازی کا واقعہ ہفتے کے روز ریاست میکسیکو کی میونسپیلٹی تیمسکال سینگو میں مذہبی تقریب کے دوران پیش آیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ افراد بھوسے سے بنے بیل کا مجسمہ اٹھائے ہوئے ہیں، جس سے آتش بازی کے فوارے نکل رہے ہیں۔واقعے کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 60 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں