تہران (شہرنامہ نیوز)ایران کے صوبہ ہرمزگان میں امریکی فضائی حملوں میں مزید 3 افراد شہید اور 8 زخمی ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ ایران نے امریکی اور اتحادی اہداف کے خلاف متعدد جوابی کارروائیوں کا بھی اعلان کیا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں میں شہید ہونے والوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ عباس عراقچی نے امریکی حملوں میں شہید ہونے والے ایرانی شہریوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آخری سانس تک وطن کا دفاع کیا جائے ۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا تینوں افراد بندرخمیر پُل سے گزر رہے تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ہرمزگان کے ڈپٹی گورنر نے بتایا کہ امریکی فضائی حملوں میں 3 افراد شہید اور 8 زخمی ہوئے ہیں۔ اس سے ایک روز قبل بھی ہرمزگان میں امریکی حملوں کے نتیجے میں 8 شہری شہید ہوئے تھے جن میں 4 خواتین، 2 معذور بھائیوں سمیت 4 مرد شامل تھے۔
ایران کا ہرمزگان میں امریکی حملوں میں مزید 3 افراد کی شہادت کا دعویٰ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







