امریکی حملوں کے جواب میں ایران کی کارروائی، کویٹ میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا

تہران (شہرنامہ نیوزؔ)امریکی حملوں کے جواب میں ایرانی پاسداران انقلاب نے کویت میں امریکی تنصیبات پر حملے کیے ہیں۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق کویت میں علی السالم ایئر بیس پر فوجی سازوسامان کے گودام کو نشانہ بنایا، امریکی پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام اور ایم کیو9 ڈرونز ہینگرپر بھی حملے کئے۔ بیان کے مطابق العدیری بیس پر امریکی فوجیوں کی رہائشگاہ اور 2ہیلی کاپٹر ہینگرز پر بھی میزائل داغے، کویت میں موصلاتی ٹاور کو نشانہ بنایا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کویت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ایران نہیں بلکہ امریکہ کر رہا ہے، ہم ان ممالک کو نشانہ بنا رہے ہیں جن پر امریکی فوج قابض ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں