روس اور چین کے مشترکہ گیس کیمیکل پلانٹ میں آتشزدگی، 7 افراد ہلاک

ماسکو(شہرنامہ نیوز) روس کے علاقے امور میں گیس کیمیکل پلانٹ میں آتشزدگی سے 6 چینی شہریوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ پلانٹ انتظامیہ کے مطابق روس کے علاقے امور میں گیس کیمیکل پلانٹ میں آگ لگ گئی، آگ لگنے سے 6 چینی شہریوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 9 چینی کارکن لاپتا ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 152 افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی جس میں سے 36 افراد کو اسپتال بھی لے جایا گیا، مریضوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیا گیا۔امور کا کیمیکل پلانٹ روس اور چین کی کمپنیوں کے اشتراک سے چلایا جا رہا ہے تاہم پلانٹ نے اب تک پروڈکشن کا آغاز نہیں کیا۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں