واشنگٹن (شہرنامہ نیوز)امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف حملے بند نہیں کیے ، ضرورت پڑی تو مسلح کارروائیاں کی جائیں گی۔ امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے وسکونسن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آبنائے ہرمز پر مکمل امریکی کنٹرول اور تیل کی ترسیل شروع ہونے کا دعویٰ کیا۔ انہوں نے امریکی معاشی پابندیوں کو موثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت معاشی دباؤ ایران کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا رہا ہے ، ایران کے پاس واحد راستہ یہ ہے کہ وہ مذاکرات کی میز پر آئے۔ امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے واضح کیا ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف حملے بند نہیں کیے ، اگر ضرورت پڑی تو مسلح کارروائیاں کی جائیں گی۔ دوسری جانب امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے حالیہ دنوں میں متعدد ملکوں کے وزرائے خا رجہ کو بتایا ہے کہ فی الحال امریکا کی جانب سے ایران پر مزید حملوں کی توقع نہیں۔نیوز ویب سائٹ کے مطابق روبیو نے اتحادیوں کو بتا دیا کہ امریکا ایران پر حملوں کو پابندیوں میں منتقل کر رہا ہے۔امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا کی توجہ دباؤ ڈالنے کے دیگر ذرائع پر مرکوز ہے جن میں اس ہفتے اعلان کی گئی پابندیوں کی مہم شامل ہے۔
امریکا کا ایران پر مزید حملوں کا عندیہ، پیٹ ہیگسیتھ کا بڑا بیان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







