لندن(شہرنامہ نیوز)صادق خان کا بڑا اعزاز، میئر لندن سے ہاؤس آف لارڈز کے رکن بن گئے۔میئرلندن صادق خان کو بڑا اعزاز مل گیا،انہیں برطانوی حکومت کی جانب سے ’لارڈ خان آف ٹوٹنگ‘ کا خطاب دیاگیا،صادق خان کو یہ اعزاز لندن اوربرطانیہ میں ان کی عوامی اور سیاسی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔حلف برداری کے موقع پر لارڈ کینیڈی آف ساؤتھ وارک اورلیبر پارٹی کی رکن بیرونس کینیڈی آف کریڈلی ہیتھ بھی لارڈ نیری کے ہمراہ موجود تھیں،دونوں نئے اراکین کے حلف اٹھانے کے بعد ایوان میں انکا خیرمقدم کیا گیا،جس کے بعد انہوں نے لارڈ اسپیکر لارڈ فورسائتھ آف ڈرم لین سے مصافحہ کیا۔حلف برداری کے بعد لارڈ خان نے ایوان سے روانگی کے وقت لارڈز کی رہنما بیرونس اسمتھ آف باسیلڈن، ان کے نائب لارڈ کولنز آف ہائیبری اور سابق ایسٹ اینڈرز اداکار لارڈ کیش مین سے ملاقات کی اور انہیں گلے لگایا۔صادق خان نے پارلیمنٹ میں آنے سے قبل انسانی حقوق کے قانون کے ماہر وکیل کی حیثیت سے کام کیا۔ بعد ازاں گورڈن براؤن کی حکومت میں ذمہ داریاں سنبھالیں اور وزیر ٹرانسپورٹ کے عہدے تک پہنچے۔صادق خان پہلی بار 2016 میں میئر لندن منتخب ہوئے اور اس کے بعد مسلسل تین مرتبہ میئر کا انتخاب جیتا،وہ لندن کے سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے میئر بن چکے ہیں۔صادق خان لندن کے پہلے مسلمان میئر ہیں،انہوں نے کووڈ 19 کی عالمی وبا، دہشت گرد حملوں اور ماحولیاتی ہنگامی صورتحال کے دوران برطانوی دارالحکومت کی قیادت کی،انھیں گزشتہ سال نائٹ ہُڈ سے بھی نوازا گیا تھا،وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے متعدد مرتبہ تنقید کا نشانہ بھی بن چکے ہیں۔
صادق خان ہاؤس آف لارڈز کے رکن بن گئے، ’لارڈ خان آف ٹوٹنگ‘ کا خطاب
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







