امریکا کا ایران پر اقتصادی شکنجہ مزید سخت کرنے کا اعلان

واشنگٹن (شہرنامہ نیوز)امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف آج سے اقتصادی ڈی ڈے کا آغاز ہورہا ہے۔ امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ایران کی فوجی صلاحیتوں کو تباہ کردیا ہے جب کہ ایران کی تقریباً 100 فیصد فوجی فیکٹریاں بھی تباہ کردی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج سے ایران کےخلاف اقتصادی ڈی ڈے کا آغاز ہورہاہے، یہ کسی بھی مخالف کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی مالی کارروائی ہوگی۔امریکی وزیر خزانہ کے مطابق ایران کا جوہری پروگرام دفن کردیا گیا ہے اور اب امریکا فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہورہا ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں