تہران (شہرنامہ نیوز)ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج بنائے ہرمز کے معاملے پر اپنے مؤقف سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گی۔انہوں نےواضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو جنگ، امریکی دباؤ یا فوجی کارروائیوں کے ذریعے دوبارہ نہیں کھولا جا سکتا، بلکہ اس کے لیے ایرانی عوام کے حقوق اور ایران کے مؤقف کا احترام ضروری ہے۔ ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ایران اپنے شہداء کے خون کا بدلہ لینے کا پابند ہے، خصوصاً اسلامی انقلاب کے شہید رہنما کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی قربانی کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ ایران نے ایک معاہدے کے تحت عارضی طور پر 60 روز کے لیے ٹول فری آمدورفت کی اجازت دی تھی، تاہم امریکا نے مبینہ طور پر دھوکا دہی کے ذریعے وہاں غیر قانونی راستہ بنانے کی کوشش کی، جسے ایران نے ناقابل قبول قرار دیا۔ ایران فوج کے سینئر عہدیدار بریگیڈیئر جنرل محمد اکرم نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ امریکا ایران کے حقوق کا احترام کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی مسلح افواج قومی خودمختاری اور حقوق کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔
آبنائے ہرمز امریکی دباؤ سے نہیں کھلے گی،واحد راستہ ایران کے حقوق کا احترام ہے،ایرانی فوجی ترجمان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






