تھائی لینڈ میں شدید بارشیں اور سیلاب، 23 افراد ہلاک

بنکاک(شہرنامہ نیوز)تھائی لینڈ میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 23 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ میں وسط ستمبر سے شروع ہونے والی بارش اور سیلاب کی وجہ سے دارالحکومت بنکاک میں 7 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔تھائی لینڈ کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سیلاب اور بارشو ں کی وجہ سے مختلف حادثات میں اب تک 23 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے 4 افراد کا تعلق بنکاک سے ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بنکاک کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تھی جس کے کچھ حصوں میں پانی کی نکاسی تاحال نہ ہوسکی، اسکول دوسرے روز بھی بند رہے اور سڑکوں، نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا رہنے کے باعث معمولات زندگی متاثر ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں