بھارتی ریاست سکم میں بڑا حادثہ، سرنگ گرنے سے 9 مزدور جان سے گئے

بھارت (شہرنامہ نیوز)بھارتی ریاست سکم میں دھماکے کی وجہ سے زیرِ تعمیر پن بجلی منصوبے کی سرنگ منہدم ہوگئی جس میں کم از کم 9 افراد ہلاک جبکہ 15 افراد سرنگ میں پھنس گئے ہیں،امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ بھارتی حکام کے مطابق حادثہ ریاستی ملکیت کے پن بجلی منصوبے کے لیے دریائے تیستا پر تعمیر کی جانے والی سرنگ میں پیش آیا۔ سکم اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر راجیو روکا نے اے ایف پی کو بتایا کہ ابتدائی اندازے کے مطابق 25 سے 27 افراد سرنگ میں پھنس گئے تھے، جن میں سے اب تک 9 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سرنگ گرنے کا واقعہ غالباً ایک دھماکے کے باعث پیش آیا، تاہم دھماکے کی اصل وجہ کا تعین تاحال نہیں ہوسکا۔ راجیو روکا کے مطابق “دھماکہ سرنگ کے انتہائی اندرونی حصے میں ہوا، جس کے باعث اس کی وجہ معلوم کرنا مشکل ہے، تاہم بظاہر یہ قدرتی نوعیت کا واقعہ معلوم ہوتا ہے”۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زیرِ زمین چٹانوں سے خارج ہونے والی زہریلی میتھین گیس امدادی کارروائیوں میں بڑی رکاوٹ بن رہی ہے، جس کے باعث صرف آکسیجن سے لیس خصوصی ٹیموں کو سرنگ کے اندر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ راجیو روکا کے مطابق بھرپور امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تاہم سرنگ کے اندر گیس کی بڑی مقدار موجود ہونے کے باعث کام انتہائی احتیاط سے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کان کنی کے حادثات سے نمٹنے میں مہارت رکھنے والی ایک خصوصی ٹیم کو بھی امدادی سرگرمیوں میں معاونت کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔ بھارت میں بڑے انفراسٹرکچر منصوبوں کے دوران حادثات غیر معمولی نہیں، تاہم ماہرینِ ماحولیات کا کہنا ہے کہ ہمالیائی خطے میں تیزی سے بڑھتے ترقیاتی منصوبوں نے اس نازک ماحولیاتی نظام میں قدرتی آفات اور حادثات کے خطرات میں اضافہ کر دیا

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں