بھارت میں 13 کروڑ ووٹرز کے نام خارج کرنے پر امریکی رکن کانگریس کا سخت ردعمل

نیویارک(شہرنامہ نیوز) امریکی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال نے بھارتی حکومت کی جانب سے 13 کروڑ افراد کے نام ووٹر لسٹوں سے خارج کرنے کے اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کردیا۔ پرامیلا جے پال نے کہا کہ بظاہر یہ وہی طریقۂ کار ہے جو ٹرمپ انتظامیہ امریکا میں ووٹ دینے کے حق کو کمزور کرنے کےلیے اپنا رہی ہے۔ امریکی قانون ساز پرامیلا جے پال کا کہنا تھا کہ وہ بھارت میں جمہوریت مخالف اقدامات کے خلاف پُرامن احتجاج کرنے والے بھارتی عوام کے ساتھ کھڑی ہیں۔دوسری جانب معروف بھارتی صحافی سوہاسنی حیدر نے بھی امریکی رکنِ کانگریس کے بیان کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا

خبر پر اپنی رائے دیں