کراکس(شہرنامہ نیوز)وینزویلا میں آنے والے دو طاقتور زلزلوں کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 4,930 ہو گئی ہے،21ہزار سے زائد افراد اب بھی عارضی امدادی کیمپوں میں مقیم ہیں۔ حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 101 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ امدادی کارروائیوں کے دوران محفوظ نکالے گئے افراد کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔حکام نے بتایا کہ 17,907 افراد اب بھی بے گھر ہیں، جبکہ 21,210 متاثرین کو 107 عارضی امدادی کیمپوں میں رکھا گیا ہے۔زلزلوں سے 856 عمارتوں کو نقصان پہنچا، جن میں سے 190 مکمل طور پر منہدم ہو گئیں۔امدادی اور بحالی کی کارروائیوں میں 2,278 غیر ملکی امدادی اہلکار، مختلف اداروں کے 30,989 اہلکار اور 31,745 رضاکار حصہ لے رہے ہیں۔
دو شدید زلزلوں کے بعد وینزویلا میں امدادی کارروائیاں جاری، ہلاکتیں 4,930 ہوگئیں
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






