اے سی اب آپ کا پیچھا کرے گا، Midea نے حیران کن ٹیکنالوجی متعارف کرا دی

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) ائیرکنڈیشنرز (اے سی) کا استعمال تو دنیا بھر میں ہوتا ہے اور عالمی درجہ حرارت میں اضافے کے باعث یہ مشینیں بتدریج ناگزیر بنتی جا رہی ہیں۔ مگر ہر اے سی لگ بھگ ایک ہی طرح کام کرتا ہے یعنی اس سے خارج ہونے والی ہوا پورے کمرے میں پھیلتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایک چینی کمپنی کا تیار کردہ نیا اے سی آپ کو دنگ کر دے گا۔ جرمنی میں آئی ایف اے ٹیکنالوجی نمائش کے دوران Midea نے یہ نیا اے سی پیش کیا۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس سے خارج ہونے والی ہوا آپ کا پیچھا کرتی ہے۔ جی ہاں واقعی یہ نیا سسٹم spatial امیجنگ اور سنسرز استعمال کرکے کمرے میں آپ کی پوزیشن کو ٹریک کرتا ہے اور ٹھنڈی ہوا کا بہاؤ آپ کی جانب پھینکتا ہے۔ یعنی آپ ٹھنڈک محسوس کرتے ہیں جبکہ توانائی کم ضائع ہوتی ہے۔کمپنی کا یہ اسمارٹ اے سی دیگر ڈیوائسز جیسے humidifier کے ساتھ ملکر بھی کام کرتا ہے۔اس طرح یہ دونوں گھر کی فضا کا درجہ حرارت مناسب رکھنے کے ساتھ ساتھ نمی کو بھی برقرار رکھتے ہیں۔یہ سسٹم آواز کے ساتھ متحرک ہوتا ہے تو آپ اپنی جگہ سے اٹھے بغیر ہی محض وائس کمانڈ سے اے سی کو متحرک کرسکیں گے۔مگر فی الحال یہ کب تک فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، یہ کہنا مشکل ہے کیونکہ کمپنی نے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں