کیلیفورنیا (شہرنامہ نیوز)) ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اہل پکسل ڈیوائسز کیلئے اینڈرائیڈ 17 کیو پی آر 2 بِیٹا 3 اپ ڈیٹ جاری کر دی ہے جس میں معمول کی بگ فکسز کے ساتھ کئی نئے فیچرز بھی شامل کئے گئے ہیں۔ اپ ڈیٹ میں سب سے نمایاں تبدیلی کوئیک سیٹنگز مینو کو اپنی مرضی کے مطابق ترتیب دینے کی سہولت ہے۔ اینڈرائیڈ 17 میں گوگل ایک نیا کوئیک سیٹنگز لے آؤٹ ایڈیٹر متعارف کرا رہا ہے جس کے ذریعے صارفین کوئیک سیٹنگز میں موجود ٹوگلز اور سیٹنگز کو اپنی ضرورت کے مطابق ترتیب دے سکیں گے۔ صارف یہ بھی طے کر سکیں گے کہ کون سے کوئیک ٹوگلز بڑے ٹائلز کی شکل میں نظر آئیں جبکہ برائیٹنس سلائیڈر اور میڈیا پلیئر کی پوزیشن بھی تبدیل کی جا سکے گی۔
اینڈرائیڈ 17 بیٹا 3 میں کئی نئے فیچرز اور بگ فکسز شامل
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







