اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ امریکہ کے دوران ایپل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات متوقع ہے، جس میں پاکستان میں ایپل کے موبائل فونز کی تیاری یا اسمبلی شروع کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔ عالمینقشے دیکھیںرپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے بتایا کہ حکومت ایپل کو پاکستان لانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے اور وزیراعظم امریکہ میں ایپل کے سی ای او سے ملاقات کریں گے۔ان کے مطابق پاکستان میں اس وقت 37 کمپنیاں موبائل فونز بنا رہی ہیں اور اب تک ساڑھے 3 کروڑ سے زائد موبائل فونز تیار کیے جا چکے ہیں۔ عالمینقشے دیکھیںقائمہ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستان میں موبائل فونز بننا اچھی بات ہے، تاہم مقامی پیداوار بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بننے والے موبائل فونز سستے اور معیاری ہونے چاہییں اور اب ملک میں تھری جی کے بجائے فور جی اور فائیو جی فونز کی ضرورت ہے۔
پاکستان میں ایپل فونز کی تیاری، وزیراعظم کی ایپل سی ای او سے ملاقات کا امکان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







