بیجنگ (شہرنامہ نیوز)چینی ٹیکنالوجی کمپنی نے ورلڈ اے آئی کانفرنس میں دنیا کا پہلا روبوٹ فون متعارف کرا دیا۔ فون میں کیمرے کے ساتھ خودکار حرکت کرنے والا گمبل نصب ہے، جو آواز اور اشاروں کے ذریعے خودکار طور پر سبجیکٹ کو ٹریک کرتے ہوئے ویڈیو ریکارڈنگ کرتا ہے۔ کمپنی نے مظاہرے کے دوران روبوٹ فون کو موسیقی کی دھن پر حرکت کرتے اور صارف کی آواز پر مختلف فیچرز انجام دیتے ہوئے بھی دکھایا۔ چینی ٹیکنالوجی کمپنی آنر (Honor) نے اپنے نئے روبوٹ فون کی چین میں باضابطہ طور پر پری بکنگ شروع کر دی ہے۔ کمپنی نے اس منفرد اسمارٹ فون کو ورلڈ اے آئی کانفرنس (WAIC) 2026 میں پیش کیا تھا، جہاں اس کی ریزرویشن کھولنے کا اعلان بھی کیا گیا۔ کمپنی کے مطابق صارفین آنر مال یا مجاز آن لائن اسٹورز کے ذریعے 31 اگست تک فون کی پری بکنگ کرا سکتے ہیں، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ ڈیوائس آئندہ ماہ چین میں لانچ کی جائے گی۔ رپورٹس کے مطابق فون میں 200 میگا پکسل مین کیمرہ، 50 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرہ اور 200 میگا پکسل پیری اسکوپ ٹیلی فوٹو لینس دیا جائے گا۔ کمپنی نے اسے سلور وائٹ اور گریفائٹ بلیک رنگوں میں بھی پیش کیا ہے
200 میگا پکسل کیمرے اور خودکار گمبل والا آنر روبوٹ فون متعارف
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل













