روس یوکرین امن مذاکرات میں پیشرفت، جنگ ختم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن (شہرنامہ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امن مذاکرات کر رہے ہیں اور ایسا کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہتے جس سے روس مذاکرات کی میز سے دور ہو جائے۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ مذاکرات اوریرغمالیوں کی رہائی کے معاملے میں نمایاں پیشرفت ہو رہی ہے،روس ایران کی بہت کم، بلکہ نہ ہونے کے برابرمدد کر رہا ہے،چاہتا ہوں کہ یہ صورتحال برقرار رہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نےیوکرینی صدر زیلنسکی پر روس میں ڈیزل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ان حملوں سےامریکا سمیت دنیا بھرکی ڈیزل منڈیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے اور کاروباری ادارے بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں،اس کے باوجود روس دنیا کو کم قیمت پر لاکھوں بیرل ڈیزل فراہم کر رہا ہے۔امریکی صدر نےکہا کہ زیلنسکی دو سال پہلےموجودہ حالات کےمقابلے میں کہیں بہترمعاہدہ کرسکتے تھے، لیکن اب یوکرین تباہ حال ہے، اس کی سرزمین کا بڑا حصہ ہاتھ سے نکل چکا ہے اور سمندری علاقوں تک رسائی بھی ختم ہوچکی ہے،جنگ میں بڑی تعداد میں لوگ ہلاک ہوچکے ہیں،چاہتے ہیں کہ یہ جنگ جلد ختم ہو۔

خبر پر اپنی رائے دیں