صبا قمر کی شادی کی خبر یا محض افواہ؟ اداکارہ نے خود حقیقت بتا دی

لاہور(شہرنامہ شؤبز نیوز)سوشل میڈیا پر اپنی شادی سے متعلق زیرِ گردش افواہوں پر صبا قمر نے خاموشی توڑ دی۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے دسمبر میں شادی سے متعلق وائرل خبروں کی تردید کر دی۔انسٹااسٹوی میں اداکارہ نے اپنی شادی سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھےخود بھی اپنی شادی کا علم نہیں، اگر واقعی ایسا ہے تو مجھے بھی دعوت نامہ بھیجا جائے۔اداکارہ نے بتایا کہ میرا مصروف شیڈول اس قدر بڑھ چکا ہے کہ مجھے گھر جانے اور سونے تک کا وقت نہیں مل رہا۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں