کرم اور پشاور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(شہرنامہ نیوز) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرم اور پشاور میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران دو اہم کمانڈرز سمیت 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ 8 ستمبر کو ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں “فتنہ الخوارج” سے منسلک افغان خارجی عبید اللہ سعد اپنے 3 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔ ہلاک خارجی عبیداللہ افغان صوبے لوگر کارہائشی اور کالعدم فتنہ الخوارج سے وابستہ تھا، ہلاک دہشتگردعبیداللہ سعدپاکستان میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔ دوسری جانب سی ٹی ڈی نے پشاور میں شمشتوکیمپ ارمڑ کےعلاقے میں کارروائی فتنہ الخواج کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق تنظیم کا اہم کمانڈرعمران عرف عبداللہ ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے ، دہشت گردوں سےایس ایم جی،ہینڈ گرینیڈ، خودساختہ آئی ای ڈی اور اسلحہ برآمد ہوا، دہشت گرد مختلف مقامات پر دھماکوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔دہشت گرد عمران اسلام آباد سمیت دیگر دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات میں مطلوب تھا، کمانڈر عمران ترلئی حملہ کیس سمیت ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا، دہشت گرد کے سر کی قیمت 1 کروڑ 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں