واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، 3 نئے فیچرز متعارف

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) واٹس ایپ نے صارفین کے تحفظ کے لیے نئے سکیورٹی فیچرز متعارف کرائے ہیں۔ میٹا کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں ان فیچرز کا اعلان کیا گیا۔ کمپنی کی جانب سے مجموعی طور پر 3 نئے فیچرز صارفین کے لیے متعارف کرائے گئے ہیں۔ ان فیچرز کا بنیادی مقصد اکاؤنٹس کو محفوظ بنانا ہے .ابھی واٹس ایپ میں 2 اسٹیپ ویریفکیشن کا فیچر دستیاب ہے جس میں 6 ہندسوں پر مشتمل پن کوڈ کو ہیکرز کو اکاؤنٹس کو ہیک کرنے سے روکنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اب اسے مزید بہتر بنایا گیا ہے اور صارفین کو ایک طویل حروف اور نمبروں پر مشتمل پاس ورڈ منتخب کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ ہیکرز کے لیے اس کا اندازہ لگانا مشکل ہو جائے۔ کمپنی کے مطابق یہ فیچر ایسے صارفین کے لیے کارآمد ہوگا جو آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے فونز استعمال کرتے ہیں۔ اب وہ کسی ایسی کال کے بارے میں زیادہ تفصیلات دیکھ سکیں گے جو ایسے نمبر سے موصول ہوں گی جو ان کے کانٹیکٹس میں شامل نہیں ہوگا۔ جیسے یہ معلوم ہوسکے گا کہ یہ نمبر کسی اور ملک کا ہے یا کسی ایسے فرد کا ہے جو ایسے گروپ کا ممبر ہے جس میں آپ بھی موجود ہیں۔کمپنی نے بتایا کہ ان فیچرز کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔یہ فیچرز آنے والے ہفتوں میں تمام صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں