اسلام آباد (شہرنامہ نیوز)میٹا نے واٹس ایپ ویب ورژن اور ونڈوز ایپ کے لیے ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا ہے جو صارفین کے لیے بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوگا۔ کمپنی کی جانب سے اڈوب ایکروبیٹ سپورٹ کو واٹس ایپ ویب اور ونڈوز ایپ کا حصہ بنانے کا اعلان کیا گیا۔ اس طرح اب لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز پر صارفین کو پی ڈی ایف فائلز ڈاؤن لوڈ کیے بغیر دیکھنے کی سہولت حاصل ہوسکے گی۔ ابھی واٹس ایپ میں اگر آپ کو پی ڈی ایف فائل موصول ہوتی ہے تو اسے پہلے ڈیوائس میں ڈاؤن لوڈ کرنا پڑتا ہے جس کے بعد وہ اوپن ہوتی ہے۔ س کے ساتھ ساتھ صارفین پی ڈی ایف فائل کو ایڈٹ بھی کرسکیں گے جیسے ہائی لائٹ اور annotating وغیرہ۔ میٹا کی جانب سے اس مقصد کے لیے اڈوب کمپنی کے ساتھ شراکت داری کی گئی ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ یہ فیچر واٹس ایپ ویب اور ڈیسک ٹاپ ایپ صارفین کے لیے دنیا بھر میں متعارف کرا دیا گیا ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ اب صارفین واٹس ایپ اسٹیٹس میں براہ راست مختلف سروسز سے گانے شیئر کرسکیں گے۔
واٹس ایپ کا بڑا اپڈیٹ، اب پی ڈی ایف فائلز ڈاؤن لوڈ کیے بغیر کھولنے کی سہولت
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







